منگلورو، 4 / مارچ (ایس او نیوز) کل دیر رات کو الال پولیس اسٹیشن حدود میں صداقت اللہ (34 سال) نامی شخص پر جان لیوا حملہ ہوا جس کے بعد زخمی کو انڈیانا ہاسپٹل کے آئی سی یو رکھا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس حملے کے پیچھے چبّی عرف کبیر اور رازق نامی دو ملزمین کا ہاتھ ہے جنہوں نے صداقت اللہ کو بہلا پھسلا کر گھر کے باہر بلانے کے بعد اس پر حملہ کیا اور اس کے پیٹ پر چاقو سے کئی وار کیے ۔ پولیس ان دونوں مشتبہ ملزمین کو تلاش کر رہی ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ ایک فش میل مالک سے جبری وصولی کی گئی رقم تقسیم کرنے کے معاملہ پر صداقت اللہ اور دیگر غنڈوں کے درمیان رقابت چل رہی ہے ۔ کچھ مہینے مشتبہ ملزمین میں سے ایک شخص پر قبل صداقت اللہ کے گروہ نے حملہ کیا تھا ۔ اس لئے سمجھا جاتا ہے کہ اب جو صداقت اللہ پر حملہ ہوا ہے وہ اُسی حملے کی انتقامی کارروائی ہے ۔